مکران کوسٹل ہائی وے اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب المناک حادثہ، کراچی سے گوادر اور گوادر سے کراچی جانے والی دو مسافر بردار بسوں کے درمیان تصادم، 3افراد جاںبحق جبکہ 20سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کے درمیانی شب مکران کوسٹل ہائی وے پر اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب کراچی سے گوادر جانے والی کوچ اور گوادر سے کراچی جانے والی کوچ کے مابین تصادم ہوئی۔ تصادم کے نتیجے میں کورنگی ملیر کراچی سے تعلق رکھنے والے کریم بخش ولد یار محمد، رئیس گوٹھ کراچی سے تعلق رکھنے والے چاکر ولد اللہ بخش جبکہ مشکے آواران سے تعلق رکھنے والے امتیاز ولد احمد خان موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ المناک سانحے میں درجنوں افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔تاہم افسوسناک حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو بذریعہ ایمبولینس ڈی ایچ کیو اوتھل منتقل کر دی ہیں۔کوسٹل ہائی وے پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نیتجے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو آی آر سی ریسکیو 1122 لیاری ای سی ریسکیو 1122 پھور اور مرک ریسکیو 1122 وندر کی ایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کردیا گیاجاں بحق افراد کی شناخت کریم بخش ولد یار محمد کورنگی ملیر کراچی ,چاکر ولد الہی بخش رئیس گوٹھ کراچی, امتیاز ولد احمد خان مشکے آواران کے نام سے ہوئی جبکہ ایک کوچ گوادر سے کراچی اور ایک کراچی سے گوادر جارہی تھی جاں بحق دوافراد کا تعلق کراچی اور ایک کا مشکے آواران سے بتایا جارہا ہیں۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پر تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایئر پورٹ روڈ پر موٹر سائیکل اور کار کے درمیان حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار بلال اور احمد جبکہ گاڑی میں سوار اولس یار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی گئی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔