آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ میچ جنوبی افریقا میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔

قومی ٹیم کی قیادت سعد بیگ کررہے ہیں، اس کے علاوہ ٹیم میں شاہزیب خان، شمائل حسین، اذان اویس، احمد حسن، ہارون ارشد، عرفات منہاس، عبید شاہ، محمد ذیشان، علی رضا اور نوید احمد خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت پہلے ہی پہنچ چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے