کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی فٹبال کلب النصر نے میسی کے امریکی کلب انٹر میامی کو دوستانہ میچ میں 6-0 سے شکست دے دی۔
برازیلین کھلاڑی ٹیلسکا نے ہیٹ ٹرک اسکور کی، اسٹار کھلاڑی میسی صرف 7 منٹ کیلئے میدان میں اُترے، النصر سے کھیلنے والے کرسٹیانو رونالڈو انجری کے سبب میچ کا حصہ نہیں بنے ۔
ریاض میں کھیلے گئے اس دوستانہ میچ میں سعودی عرب کے کلب النصر کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرمیامی کو بے بس کردیا۔
النصر نے ابتدائی 12 منٹ میں ہی 3 گول کی برتری حاصل کرلی تھی، میچ کے پہلے ہاف میں النصر نے یہ گول چوتھے، گیارہویں اور تیرہویں منٹ میں بنائے جس میں سے ایمرک لیپورٹے کے اسکور کیے گئے گول پر بینچ پر بیٹھے کرسٹیانو رونالڈو بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔