پنجاب میں آن لائن اسلحہ لائسنس کے اجراء کیلئے محکمہ داخلہ اور نادرا کے درمیان معاہدہ ہوگیا، جس کے تحت اسلحہ لائسنس کی تجدید اور ترمیم آن لائن کرائی جاسکے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے’’دی پنجاب آرمزلائسنس مینجمنٹ سسٹم‘‘پورٹل کا افتتاح کردیا۔
نادرا کی جانب سے لاہور کے شہریوں کے لئے سہولت فراہم کردی گئی، صوبے میں اسلحہ لائسنس کی تجدید اور ترمیم آن لائن کرائی جاسکےگی ۔
پورٹل کے تحت اسلحہ لائسنس کی ورثا کو منتقلی بھی آن لائن کی جائےگی اور اسلحہ لائسنس درخواست دہندہ کے گھر ڈلیور کیاجائے گا۔
لاہور ریجن میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کی تجدید و ترمیم کیلئے 11 کاؤنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں ، کاؤنٹر ضلع لاہور میں ساندہ روڈ، ایبٹ روڈ،پیکوروڈ اور جوہر ٹاؤن میں قائم کیے گئے۔
اس کے علاوہ شیخوپورہ، ننکانہ، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، اوکاڑہ اور قصور میں بھی کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا اس سے اسلحہ لائسنس کےاجرامیں کرپشن کا مکمل سدباب ممکن ہوسکے گا۔