مچھ میں سیکورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران 11 حملہ آور ہلاک۔ سی ٹی ڈی نے دوسرے روز کلیئرنس آپریشن میں 11 حملہ آوروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ایک گھر میں پناہ لیے ہوئے تمام 11 مشتبہ افراد ہلاک اور 7 افراد کو بازیاب کرالیا گیا۔سی ٹی ڈی نے ہلاک ہونے والوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اوردھماکہ خیز مواد بر آمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ نگراں وزیر داخلہ بلوچستان زبیر احمد جمالی کا کہنا ہے کہ کلیئرنس آپریشن ابھی تک جاری ہے۔ حکام کے مطابق مچھ میں بجلی کی فراہمی اور این 65 شاہراہ پر ٹریفک بحال ہوگئی ہے جب کہ ٹرین سروس تاحال معطل ہے۔ دوسری جانب علیحدگی پسندوں کی جانب سے بھی درہ بولان آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے