الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں بیلٹ پیپر کی دوبارہ چھپائی کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اجلاس میں غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن حلقوں میں بیلٹ پیپر کی دوبارہ چھپائی کرانا پڑ رہی ہے، وہاں پر چھپائی کے سلسلے کو ملک کے دیگر حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا تاہم بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی خصوصی سیکیورٹی کاغذ اور وقت کی دستیابی پر منحصرہو گی۔

الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کاغذ دستیاب نہ ہونے کی صورت میں چند حلقوں میں انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ دے دیا، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عدالتی فیصلوں کے باعث کئی حلقوں میں بیلٹ پیپرزکی چھپائی دوبارہ کرنا پڑ رہی ہے، سیکیورٹی کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی بڑا چیلنج ہے۔ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے کل اسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے