باجوڑ میں فائرنگ سے قومی اسمبلی کے لیے پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ آزاد امیدوار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے این اے 8 اور پی کے 22 سے پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار ریحان زیب خان جاں بحق ہوا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ریحان زیب الیکشن مہم کے سلسلے میں صدیق آباد پھاٹک پر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے سبی میں بھی پی ٹی آئی کی ریلی میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے