بلوچستان کے علاقے مچ اور کولپور کمپلیکسز پر حملے میں 3 خودکش بمباروں سمیت 9 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مچ کے کولپور کمپلیکس پر حملہ 29 اور 30 جنوری کی درمیانی رات کیاگیا۔

دہشت گردوں کے حملے پر علاقے میں سکیورٹی فورسز کو فوری متحرک کیاگیا اور فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 خودکش بمباروں سمیت 9 دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں قانون نافذکرنے والے اداروں کے 4 بہادر جوان شہید ہوگئے جبکہ دہشتگردانہ حملے میں 2 معصوم شہری بھی شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مؤثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے بےلوث عزم کا ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کےلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے