بولان کے علاقے مچھ میں رات گئے متعدد راکٹ فائر کیے گئے۔ اس دوران شدید فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا، پولیس ذرائع کے مطابق مچھ شہر پر نامعلوم مقام سے 15 راکٹ فائر کیے گئے، اس دوران شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ راکٹ فائر ہونے سے متعدد گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں مسلح عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کی جانب سے رات کے وقت مچھ جیل سمیت متعدد سرکاری املاک پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مچھ جیل کے مین دروازے پر متعدد راکٹ لانچر داغے گئے ہیں۔ ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کا سلسلہ جاری۔ اطلاعات کے مطابق حملے کے باعث کوئٹہ جانے والی تمام ٹریفک کو ڈھاڈر کے مقام پر روکا گیا ہے۔ علاوہ ازیں صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں عسکریت پسندوں نے دو حفاظتی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع مطابق مچھ میں پیرا ملٹری فرنٹیئر کور کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا جہاں پر شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مچھ جیل بھی حملے کی زد میں ہے اور جیل کی باﺅنڈری وال کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی جیئند بلوچ دھڑے نے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ دوسرے دھڑے کے ساتھ مل کر کیا گیا مشترکہ حملہ تھا۔مچ جیل کے اطراف میں فورسز مکمل الرٹ ہیں سپرنڈنڈنٹ جیل مچ جیل کی عمارت ، قیدی اور عملہ محفوظ ہے سلیم ترینمچھ میں انٹرنیٹ سروس معطل، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کردیا انٹرنیٹ معطل، فورسز کا آپریشن شروع،پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق چار زخمی