یہ دیکھنے میں تو دیگر جانوروں کے بچوں جتنی خوبصورت تو نہیں مگر نومولود گریٹ وائٹ شارک کی پہلی تصویر سائنسی لحاظ سے بہت زیادہ اہم ہے۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ گریٹ وائٹ شارک کی جھلک ہی لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا کر دیتی ہے۔

مگر حیران کن طور پر آج تک اس کے کسی نومولود بچے کی تصویر کھینچی نہیں جاسکی تھی۔

سمندروں میں دہشت کی علامت سمجھی جانے والی یہ مچھلیاں اکٹھا رہنا پسند نہیں کرتی بلکہ تنہائی پسند ہوتی ہیں۔

اسی وجہ سے سائنسدانوں کو یہ علم نہیں کہ ان کی افزائش نسل کن مقامات پر ہوتی ہے اور ان کے بچے کیسے زندگی گزارتے ہیں۔

یہ تصویر میں اتفاقی طور پر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوئی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے Carpinteria کے ساحلی علاقے میں کچھ عرصے قبل ڈرون کے ذریعے شارکس کی فلم بنائی جا رہی تھی۔

اس دوران فلم بنانے والوں نے ایک چھوٹی گریٹ وائٹ شارک کو دیکھا جس کی لمبائی ڈیڑھ میٹر تھی۔

اب اس حوالے سے ایک تحقیق کے نتائج جاری ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے