برطانیہ میں ایک شراب خانے کے ٹوائلٹ سے نومولود بچی مردہ حالت میں برآمد ہوئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لیڈز میں آلٹن کے شراب خانے کے ٹوائلٹ سے اتوار کی صبح نوزائیدہ بچی کی لاش برآمد ہوئی۔

ویسٹ یارک یائر کاؤنٹی پولیس نے بچی کی لاش برآمد ہونے کے بعد اس کی والدہ کی صحت کے حوالے سے اعلان کیا کہ بچی کی والدہ اپنی صحت کے لیے سامنے آئے۔

پولیس حکام نے واقعے کو انتہائی اندوہناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ بچی کی والدہ کو اس وقت طبی امداد کی اشد ضرورت ہے اس لیے ہم درخواست کرتے ہیں کہ خاتون اپنی صحت کے حوالے سے ہم سے رابطہ کرے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے پر این ایچ ایس کے ساتھ ہماری تحقیقات جاری ہیں تاہم ہماری اولین ترجیح مردہ حالت میں ملنے والی بچی کی والدہ کی صحت ہے اس لیے ہم درخواست کرتے ہیں کہ متعلقہ خاتون یا تو پولیس سے رابطہ کرے یا پھر لیڈز کے شعبہ زچہ و بچہ سے رابطہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے