لاہور ہائیکورٹ نے خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کی طلاق کی دستاویزات کا ریکارڈ لینے کی اپیل خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے مقامی وکیل کی عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست خارج کردی۔

واضح رہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کے کیس کے ٹرائل پر حکم امتناع میں توسیع کردی ہے اور عدالت نے ٹرائل کورٹ کو گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کیس کے ٹرائل پر حکم امتناع جاری کرنےکی استدعا مستردکردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے