شیخوپورہ کے علاقے منڈی جھبراں کے قریب ایک ہی خاندان کے قتل ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہو گئی ، واقعے میں زخمی ہونیوالی خاتون سونیا نسرین اسپتال میں دم توڑ گئی۔

منڈی جھبراں کے قریب گزشتہ رات نامعلوم افراد نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل کر دیے تھے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی تھی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں شاہ محمد، ان کی بیوی، بیٹی اور 8 سال کا بچہ شامل تھا۔زخمی خاتون نے حال ہی میں دوسری شادی کی تھی، خاندان کے 3 افرادگھر میں موجود نہ ہونےکی وجہ سےبچ گئے۔

تھانا صدر پولیس کےمطابق واقعے میں زخمی خاتون سونیا نسرین 14 گھنٹے تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئی ۔ پانچوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

پانچوں افراد کو آبائی گاؤں چک 528 ستیانہ فیصل آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے