#خاران میں الیکشن کارنر میٹنگ کے قریب بم دھماکہ
خاران شہر بلوچ آباد محلہ ڈیری فارم ایریا میں بم دھماکہ ہوا ہے دھماکہ شدید نوعیت کا تھا آواز دور دور تک سنی گئی دھماکہ سے کسی قسم کے نقصان کی ابھی تک کوہی اطلاع نہیں. علاقے سے ذرائع کے مطابق دھماکہ مسلم لیگ کے امیدوار شعیب نوشیروانی کی الیکشن کی مناسبت سے ایک کارنر میٹنگ کے دوران ہوا پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طورپر اندازہ ہے
دھماکہ میٹنگ کے قریب پہلے سے نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا ہے. پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا.