آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں مزید 41 فیصد اضافے کی سفارش کر دی۔
وزارتِ پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق حکومت کی منظوری کے بعد اگلے ماہ سے اضافہ لاگو ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا اس سے پہلے ایک سال میں 400 فیصد گیس ٹیرف بڑھا چکا ہے۔
واضح رہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نیا ٹیرف کا اطلاق نومبر سے نافذ العمل ہو گیا ہے اور نئی پالیسی کے تحت گھریلو صارفین کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ایک کیٹیگری نان پروٹیکٹڈ اور دوسری پروٹیکٹڈ ہیں۔
اس تقسیم کے تحت وہ گھریلو صارفین جنہوں نے 4 ماہ کے دوران یعنی نومبر سے فروری تک اوسطاً 91CM یا اس سے زیادہ گیس استعمال کی ہو وہ نان پروٹیکٹڈ کہلائے گا جب کہ 90 سے کم پروٹیکٹڈ کہلائے گا۔