گذشتہ روز ایئر پورٹ تھانہ کی حدود میں مندوخیل آباد میں دن دھاڑے 4 ڈاکو سیف اللہ کاکڑ کے گھر زبردستی داخل ہوگئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر سے 12لاکھ روپے زیورات ساتھ لے گئے یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ایئر پورٹ روڈ پر واقع ایک نجی بنک سے ڈاکو کروڑوں روپے چوری کرکے فرار ہوگئے تھے علاقہ مکینوں نے دن دھاڑے چوریوں کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا جنرل الیکشن کی تیاریاں عروج پر صوبائی دارالحکومت پر ڈاکو راج ڈکیتی چوری رہزنی کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ دور روز میں ایئر پورٹ روڈ پر ڈاکو دن دہاڑے بینک سے کروڑوں آج ایک گھر سے لاکھوں کی نقدی زیورات اور قیمتی اشیاءلے کر فرار ہوچکے انتظامیہ اور پولیس امن و امان قائم کرنے میں ناکام ملزمان کا سراغ ہی مل سکا ، شہری خوف و ہراس کا شکار جنرل الیکشن کی تیاریوں کے باعث انتظامیہ اور پولیس کی مصروفیات سے فائدہ اٹھاکر جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہوگئے کوئٹہ شہر اور گردونواح میں آئے روز راہزنی کی وارداتوں میں لوگ موٹر سائیکل موبائل اور نقدی سے محروم ہورہے ہیں عوامی حلقوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیر داخلہ آئی جی پولیس اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے