پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور میں انتخابی ریلیوں کی قیادت کر رہی ہیں۔گذشتہ روز پارٹی قائد نوازشریف نے مریم نواز کو ان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130میں ریلی نکالنے کی ہدایت کی تھی۔مریم نواز قائد نواز شریف کی انتخابی مہم کی بھی قیادت کرر رہی ہیں۔
مریم نواز کو خوش آمدید کہنے کے لئے مختلف علاقوں میں استقبالیہ کیمپ لگائے جاتے ہیں۔ ۔ن لیگ کی انتخابی ریلی کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں اور پارٹی قائدین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتےہیں۔انتخابی مہم کے دوران مریم نواز کو سونے کا تاج بھی پہنچایا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز کے لیے ساڑھے سترہ تولے کا سونے کا تاج تیار کیا گیا۔

مقامی رہنما چوہدری قیصر کی جانب سے مریم نواز کے لیے تاج تیار کیا گیا۔ مریم نواز کو باغبانپورہ پہنچنے پر مقامی رہنماوں نے تاج پہنایا۔ لیگی کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کی گاڑی پر گل پاشی بھی کی گئی۔اس موقع پر مریم نواز نے خوشی کا اظہار کیا۔
قبل ازیں مریم نواز نے مزید کہا کہ میرا یہ پہلا الیکشن ہے میں اس مالک کی بیٹی ہوں جس نے چار دہائیوں تک آپ کی خدمت کی، مجھے پتہ ہے میرے کندھوں پر کتنا بوجھ ہے، میں وہ امیدوار نہیں جسے لوگ پرچی پر لکھ کر مسئلے دیتا ہے وہ امیدوار ہوں جو گھر سے پتہ کرکے آئی ہوں، مجھے پتہ ہے اس حلقے میں گیس اور سڑکوں کا مسئلہ ہے، میری ٹیم اس وقت این اے 119 میں موجود ہیں ، میں نے انکو کہا ہے کہ ان کو کہنا کہ آپ کی بیٹی مریم نواز نے بھیجا ہے،اگر آپ نے یہاں سے شیر کو جتایا تو ہمیشہ کے لئے میرا یہاں دفتر قائم ہوگا مریم نواز خود آپ سے ملاقات کرے گی، یہ ووٹ امانت ہے پاکستان کی اس مٹی کی اس دھرتی کی، اس ووٹ نے ہماری نسلوں کا فیصلہ کرنا ہے، ہم نے یہ ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جانا مریم نواز اور جنید صفدر یہی رہے گے، میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں آپ نے جیسا میرا استقبال کیا ہے، آٹھ فروری کو اپنا فرض سمجھ کر اس ملک اپنی جماعت کی خاطر اپنا ووٹ ڈالنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے