صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ، بدقسمتی سے آئی ٹی کی ایکسپورٹ میں زیادہ اضافہ نہیں ہوسکا ، 8 فروری کو آنے والی حکومت کی ترجیح نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ہوگی۔

لاہور میں شہباز شریف نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس نہ تیل ہے نہ گیس ، ہمارا اثاثہ نوجوان نسل ہے ، پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوان ہے ، مشاورت سے پالیسی بنائی تو نوجوان نسل قسمت سنوار دے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آپریشنل ٹریننگ دینا ن لیگ کے منشور کا حصہ ہے ، سرکاری سطح پر لیپ ٹاپ اسکیم کا اجرا مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے کیا گیا تھا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کا المیہ یہ ہے کہ پچھلی حکومت کے اچھے منصوبے قبول نہیں کیے جاتے ، سی پیک کا اگلا مرحلہ پاکستان اور چینی شہروں کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے آئی ٹی میں لوہا منوایا، آئی ٹی کے شعبے میں ملک میں بڑی مہارت ہے ، 8 فروری کو آنے والی حکومت کی ترجیح نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ہوگی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 76 برس گزر گئے ہم منزل سے بہت دور ہیں ،نوجوانوں کو آگے بڑھنے کیلئے مواقع فراہم کرنا ہوں گے ، نوجوانوں کی صحیح رہنمائی نہ کی تو بہت بڑا چیلنج بن جائےگا، مشاورت سے پالیسی بنائی تو نوجوان نسل قسمت سنوار دے گی۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ہم ہاکی میں پیچھے چلے گئے، کرکٹ میں بھی ایسی صورتحال ہے۔موقع ملا تو ہر کھیل کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ای روزگار،دیگر شعبوں میں بھی آپریشنل ٹریننگ کی ضرورت ہے، اصل ضرورت ورکشاپ میں تربیت دینے کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے