ملک کے عوام کی اکثریت کا خیال ہےکہ پاکستان کو معاشی اور سیاسی بحران سے نواز شریف نکال سکتے ہیں۔

انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینیئن اینڈ ریسرچ (آئی پی او آر) نے عوامی آرا پر شامل نیا سروے جاری کیا ہے۔

سروے میں شہریوں سے سوال ہوا کہ ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے کون نکال سکتا ہے؟

پنجاب میں ن لیگ 45 فیصد کیساتھ ووٹر کی سب سے پسندیدہ جماعت بن گئی، سروے

سروے نتائج کے مطابق 45 فیصد افراد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

36 فیصد افراد کو بانی پی ٹی آئی عمران خان پر بھروسہ ہے جب کہ 6 فیصد نے بلاول بھٹو پر اعتماد کا اظہار کیا۔

2 فیصد افراد نے شہباز شریف، ایک فیصد نے مریم نواز اور ایک فیصد نے ہی آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین پر ملکی مسائل کے حل کےلیے اعتماد کیا۔

پنجاب سے 51 فیصد شہریوں کی الیکشن میں ن لیگ کی جیت کی پیشگوئی
سروے میں پنجاب سے 51 فیصد شہریوں نے عام انتخابات میں ن لیگ کی جیت کی پیش گوئی کی اور وفاق سمیت پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بننے کا دعویٰ کیا۔

سروے کے مطابق 34فیصد نے پی ٹی آئی کی حکومت بننے کا کہا جب کہ 7 فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بننے کی امید ظاہر کی۔

انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینیئن اینڈ ریسرچ نے یہ سروے پنجاب سے 3 ہزار سے زائد افراد کی آراء کی بنیاد پر کیا۔

خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے