نئے شامل ہونے والے سیاسی اور سماجی شخصیات ملک عبدالسلام شاہوانی اور عبدالوہاب کاکڑ کی شمولیت سے جمعیت علماء اسلام حلقہ سریاب کے سطح پر فعال ومنطم ہونگے نئے شامل ہونے والے سیاسی اور سماجی شخصیات کی شمولیت سے 8 فروری کو کتاب کی کامیابی یقینی ہے حلقہ این اے سریاب 264 مولانا عبدالرحمن رفیق جمعیت کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ 46 سردار احمد خان شاہوانی ملک عبدالسلام شاہوانی عبدالوہاب کاکڑ مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا مفتی ابوبکر مولانا مفتی نیاز محمد مولانا حافظ مسروراحمدمینگل قاری رحمت اللہ ذیشان ودیگر حلقہ 46 الیکشن سیل دفتر میں ملک عبدالسلام شاہوانی اور عبدالوہاب کاکڑ کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ ہونے والے شمولتی جلسہ سے خطاب
__________
کوئٹہ( پ ر ) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر حلقہ این اے سریاب 264 سے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی مولانا عبدالرحمن رفیق جمعیت کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ سریاب 46 سردار احمد خان شاہوانی ملک عبدالسلام شاہوانی اور عبدالوہاب کاکڑ ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا مفتی ابوبکر صدیقی مولانا مفتی نیاز محمد مولانا حافظ مسروراحمدمینگل قاری رحمت اللہ ذیشان نے کہا کہ ملک عبدالسلام شاہوانی اور عبدالوہاب کاکڑ کی شمولیت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر کے سیاسی فضاء پر اچھے اور فیصلہ کن نتائج برآمد ہونگے املک عبدالسلام شاہوانی اور عبدالوہاب کاکڑ کا جمعیت علماء اسلام میں شمولیت جمعیت علماء اسلام کے کارکن قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور 8فروری کو ہونے والے انتخابات پر اچھے اثرات مرتب کریں گے ان خیالات اظہار انہوں نے حلقہ 46 سریاب الیکشن سیل دفتر میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء آزاد امیدوار حلقہ 46 ملک عبدالسلام شاہوانی اور عبدالوہاب کاکڑ کی جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کے موقع پر شمولتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ کی صدارت ضلعی شوری کے رکن مولانا مفتی نیاز محمد نے کی شمولتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام قومی صوبائی نامزد امیدوار اور نئے شامل ہونے والے سیاسی اور زعماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو عوام جمعیت علما اسلام کے نامزد امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی 8 فروری کو جمعیت علمائے اسلام کا مقابلہ ترقی وخوشحالی دشمن قوتوں سے ہو گا انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے سیاسی اور قبائلی شخصیات ملک عبدالسلام شاہوانی اور عبدالوہاب کاکڑ کی شمولیت سے بلوچستان کے سیاست پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نئے شامل ہونے والے سیاسی اور وسماجی شخصیات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے شمولیت سے جمعیت علماء اسلام مزید مضبوط اور ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کو عوام کتاب پر مہر لگا کر اسلام دوستی دین دوست کا ثبوت دے عوام کی خودمختاری اور حقوق کے حصول کا علمبردار جماعت جمعیت علماء اسلام کو کامیاب بنائیں