پاکستان مسلم لیگ (ن ) نے بھی اقتدار میں آکر 300یونٹ تک مفت بجلی دینے کا اعلان کردیا۔

این اے 118بھاٹی گیٹ میں نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے انتخابی دفترکے افتتاح کے موقع پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے آیا ہوں مگر آپ کے جذبے نے جلسے کا سماں بنا دیا، آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں۔
سابق وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے معیشت کا دھڑن تختہ کردیا، ہم نے اپنی سیاست دا ؤپر لگا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ہم نے آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ بحال کیا، ہم بھی چاہتے تو تماشا دیکھتے رہتے اور ملک کیلئے کچھ نہ کرتے مگر ہم نے 16ماہ میں بھرپور محنت کر کے ملک کو بچایا۔

آج لوگ مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں، 2013 میں 18گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، ہم نے اپنے دور میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، میں نے 250ارب روپے کی سبسڈی دے کر غریب عوام کیلئے آٹا سستا کیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ بنا تو پنجاب میں 200ارب روپے کی آٹے پر سبسڈی دی، میں نے100یونٹ تک مفت بجلی کی خوشخبری پنجاب کے عوام کو دی تھی۔ اقتدار میں آکر 300یونٹ تک مفت بجلی دیں گے۔

آج ڈالر 280کا ہے جو ن لیگ کی حکومت میں 105روپے کا ہوتا تھا ، بجلی آج 27روپے فی یونٹ ہےجو ن لیگ کے دوران میں 7 روپے فی یونٹ تھی، جو پیٹرول آج 260روپے فی لیٹر ہے ن لیگ کے دور میں 78روپے فی لیٹر ہوتا تھا اور چینی 55روپے فی کلو اور جبکہ گھی 170روپے فی کلو ہوتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے