پشین کے علاقے میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشین کے علاقے کلی لمڑان میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 سگے بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ ملزم سمیت 2 افراد زخمی ہوئے فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
پشین میں بچوں کی لڑائی میں فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق، دو زخمی
