امریکہ میں خون جما دینے والی سردی سے ہلاکتیں 33 ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی 9 ریاستوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے سردی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

امریکہ میں سردی سے سب سے زیادہ 14 ہلاکتیں ریاست ٹینیسی میں ہوئیں جبکہ پنسلوانیا میں پھسلن کے باعث ٹریفک حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

ریاست اوریگون میں برفباری اور سرد ہواؤں سے 85 ہزار افراد گھروں میں محصور ہو گئے۔ کاروباری سرگرمیاں معطل ،بجلی کا نظام ٹھپ اور 50 ہزار گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے