کوئٹہ: سرکی روڈ و ملحقہ علاقوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام کی کارروائیاں
1 پیزا پوائنٹ ، 2 بیکریوں اور 1 جوس کارنر پر جرمانے ۔۔
دوران انسپیکشن صفائی کے نامناسب انتظامات پر 5 دیگر مراکز کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری
پیزا پوائنٹ کے خلاف فنگس زدہ گوشت و باسی سبزیوں کی موجودگی اور صفائی کی ابتر صورتحال جبکہ بیکرز کے خلاف زائد المعیاد کولڈرنکس ، چپس و ممنوعہ چائنیز نمک کی فروخت اور بیکری آئٹمز پر تنبیہ کے باوجود مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے پر ایکشن لیا گیا۔
دوران انسپیکشن پکڑی گئیں زائد المعیاد ، باسی و پابندی عائد تمام مصنوعات ضبط کرلی گئیں ۔