پشاور: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران طاقت کے استعمال کے بجائے سفارتی ذرائع استعمال کریں۔
پاک ایران کشیدگی پر جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایران کو شکایت یا غلط فہمی تھی تو کارروائی کے بجائے پاکستان سے بات کرتا، تعلقات کی نوعیت ایسی نہ تھی کہ ایران اعتماز میں لیے بغیر اس طرح کی کارروائی کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی ایک طرح کا احتجاج نوٹ کراونا تھا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دونوں ممالک مزید طاقت کے استعمال کے بجائے سفارتی ذرائع استعمال کریں، رابطے اور گفتگو سے باہمی تعلقات معمول پر لانے کا آغاز کریں۔
انہوں نے کہا کہ تلخی میں مزید اضافے کو روکنے کے لیے پرامن اقدامات کریں، صورتحال کو باہمی اعتماد سے کنٹرول نہ کیا تو دشمن قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔