ملک کی معاشی حالت کی بہتری اور غیر قانونی طریقوں سے کی جانے والی تجارت کو روکنے کیلئے حکومتی سطح پر مربوط حکمت عملی بنائی گئی ہے، اس حوالے سے ستمبر 2023ء سے حکومتی احکامات کے تحت ملک بھر میں سمگلرز کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

7 جنوری تا 15 جنوری کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں جاری انسداد سمگلنگ آپریشنز میں برآمد کیے جانے والی سمگل شدہ اشیاء میں ایرانی تیل، کھاد، سگریٹ، کپڑا اور چینی شامل ہیں، ملک بھر سے کل 10.88 میٹرک ٹن چینی، 550 سگریٹ کے سٹاکس، 595 کپڑے کے تھان اور 0.12 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا۔

متعلقہ حکومتی اداروں کی جانب سے ملتان سے 160 سگریٹ سٹاکس، 90 کپڑے کے تھان جبکہ کراچی سے 502 کپڑے کے تھان برآمد کیے گئے، پشاور سے 0.45 میٹرک ٹن چینی، 70 سگریٹ سٹاکس اور 3 کپڑے کے تھان برآمد ہوئے جبکہ کوئٹہ سے 10.43 میٹرک ٹن چینی اور 320 سگریٹ سٹاکس برآمد کیے گئے ہیں۔

یکم ستمبر سے اب تک ملک بھر سے سمگلنگ کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں 9249.41 میڑک ٹن چینی، 202 میٹرک ٹن آٹا، 2661.01 میٹرک ٹن کھاد، 205176 سگریٹ سٹاکس، 19034 کپڑے کے تھان اور 2.37 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا، نگران حکومت، عسکری قیادت اور متعلقہ حکومتی ادارے ملک سے سمگلنگ کے ناسور سے چھٹکارا پانے کیلئے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے