کراچی: پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر عرفان گل مگسی ایم کیو ایم میں شامل ہوگئے۔
عرفان گل مگسی نے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں
ایم کیو ایم کے سابق رہنما رضا ہارون اور انیس خان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے
اس موقع پر عرفان گل مگسی کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پیپلزپارٹی سے رہا ہے اور میں صوبائی وزیربھی رہا ہوں، کراچی اور حیدرآباد کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے۔
اس دوران میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو آج پنجاب کو فتح کرنے کی مہم چلا رہے ہیں،بلاول لاہور میں یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ لاہور کو کراچی بنائیں گے، جن کی کارکردگی کچھ نہیں وہ وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔