غزہ جنگ کے 100 روز مکمل ، اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 135 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ شہید فلسطینیوں کی تعداد 23 ہزار 700 جبکہ 60 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق رفح کراسنگ کے قریب گھر پر اسرائیلی حملے میں بھی دو سالہ بچی سمیت 14 فلسطینی شہید ہوئے۔ غزہ میں الاقصیٰ اسپتال کے قریب دھماکوں اور شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ الاقصیٰ اسپتال میں ایندھن ختم ہو گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں صرف 6 ایمبولینسز قابل استعمال رہ گئی ہیں جبکہ انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز بھی ایک بار پھر معطل کر دی گئی ہیں۔

ادھرالقسام بریگیڈز نے اپنی بیان میں مغربی کنارے کے علاقے نور الشمس کیمپ میں اسرائیلی حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے