حکومت نے تمام اقسام کی پراپرٹیز، مکانات ،کو ٹھیاں، پلاٹس اور زرعی اراضی کی رجسٹریشن کا 76 سالہ قدیم ترین مینوئل رجسٹری نظام ختم کر کے نیا آن لائن رجسٹری نظام لاگو کر دیا ہے۔
15جنوری سے تمام پراپرٹی رجسٹرار مینوئل سسٹم ختم کر کے آن لائن (ای۔رجسٹریشن ) تحت پراپرٹیز کی رجسٹریشن کریں گے ہفتہ 13 جنوری شام تک آخری روز مینوئل نظام کے تحت پراپرٹی کی رجسٹریاں کی گئیں۔
تمام پراپرٹی رجسٹرار دفاتر میں ای سسٹم لاگو کر دیا گیا ہے ، تمام رجسٹرار دفاتر میں جدید ترین کمپیوٹر زمعہ نیٹ فراہم کر دیئے گئے ہیں۔
محکمہ ریونیو کا موقف ہے کہ نئے رجسٹریشن نظام سے کر پشن اور رشوت کا خاتمہ ہو گا اور عوام کو
ریلیف ملے گا، شہری گھر بیٹھے تمام پراپر ٹیز تفصیلات خود آن لائن رجسٹر ڈ کر یں گے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن و قار چیمہ نے بتایا کہ حکومت کا یہ انقلابی فیصلہ ہے ،راولپنڈی میں کینٹ ایریاز ، سٹی تمام اور دیہات تمام امریاز کی رجسٹریاں آن لائن ہوں گی۔
آن لائن رجسٹری سے رجسٹری پیپرز اس وقت تک فائنل او کے پ لوڈ نہیں ہوں گے جب تک تمام ٹیکسز ڈیو ٹیز اشٹام پیپرز فیس مکمل جمع نہیں ہو گی ، جمع شدہ تمام ڈیو ٹیز ٹیکسز جمع ہونے کے چالان فرم نمبرزانٹر کرنے سے رجسٹری پیچ آپ لوڈ ہو گا ، وگرنہ نہیں ہو گا ۔