آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی میں نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک، سلیکون کراچی کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نےنیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کو قومی اور اسٹریٹجک اہمیت کا حامل منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ تکنیکی ترقی کوفروغ دےگا، قوم کیلئے خود انحصاری کا پلیٹ فام ثابت ہوگا،منصوبہ نوجوانوں اور آئندہ نسلوں کیلئے بے پناہ فوائد کا باعث بنے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے