غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں جس میں مزید151 فلسطینی شہید ہوگئے، بمباری کی وجہ سے انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز بھی معطل ہوگئی۔
فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں مزید 151 فلسطینی شہید اور 248 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سےجاری اسرائیلی حملوں میں23ہزار708 فلسطینی شہید اور 60 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ پٹی میں ایک بار پھر مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کر دیا گیا ، اسرائیلی بمباری کی وجہ سے غزہ میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز معطل ہوگئی۔