مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اور نگزیب نے سپریم کورٹ کے ججز جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی کے استعفوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے حساب مانگا تھا استعفیٰ نہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ کیا سمجھتے ہیں کہ استعفے دینے سے جان چھوٹ جائےگی، ہرگز نہیں، احتساب آج سے شروع ہوگا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حساب دینا ہوگا، معافی نہیں ملےگی، تین بار کا وزیراعظم اپنے آپ کو اپنے خاندان اور جماعت سمیت قانون کے سامنے پیش کرسکتا ہے تو پھر کوئی سپریم کورٹ کا جج ہو یا کسی بھی ادارے کا فرد، حساب کتاب سے کسی کو کوئی استثنیٰ نہیں ملےگا۔