اسرائیلی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری سے مزید 126 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وسطی اور جنوبی غزہ پر شدید حملے جاری ہیں،گزشتہ 24گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں مزید 126 فلسطینی شہید اور 241 زخمی ہوگئے۔
ادھر مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں 4 نوجوانوں کو قتل کیا اور پھر زمین پر پڑے نوجوانوں پر گاڑیاں چڑھا دیں۔
اس کے علاوہ طولکرم میں اسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔
دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج پر وار کرتے ہوئے اسرائیلی ٹینک تباہ کر دیا اور مزید 9 اسرائیلی فوجی ہلاک کر دیے۔7 اکتوبر سے زمینی آپریشن میں اب تک ہلاک اسرائیلی فوجیو ں کی تعداد 180 سے تجاوز کرگئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں اب تک کی سب سے بڑی اسلحہ ساز فیکٹری پکڑنے اور حماس کے 40 ارکان شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔