نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہےکہ ان کے پاس ابھی تک ایسی کوئی معلومات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی ذاتی طور پر 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں، فیصلہ عوام کو کرنا ہے، حکومت کسی کی بھی بنے ، نگران حکومت کے پاس اسے حکومت منتقل کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام "ایک دن جیو کے ساتھ” میں انٹرویو دیتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نےکہا کہ 9 مئی کے الزامات پر روپوش لوگ جب تک سرینڈر نہیں کریں گے، ان کی سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹیں برقرار رہیں گی،9 مئی کے واقعات کی تحقیقات مکمل ہونے پر تفصیلات آئی ایس پی آر قوم سے شیئر کرےگا، سزا یا جزا کا تعین انٹیلی جنس رپورٹوں پر نہیں ہوگا، وہ عدالت کا کام ہے، سزا پوری پارٹی نہیں صرف ذمہ داروں کو ملنی چاہیے۔

انوار الحق کاکڑ سے سوال کیا گیا کہ نگران حکومت تیار ہے؟کہ پی ٹی آئی اکثریت سےجیت جائے تو حکومت منتقل ہوجائے؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ ہم تیار ہوں یانہ ہوں فیصلہ عوام کو کرنا ہے، کسی کی بھی حکومت تشکیل ہو، ہمیں ٹرانسفرکرنا ہے، ہمارے پاس کوئی آپشن ہی نہیں، ہمارا کسی کے ساتھ ذاتی مسئلہ نہیں، 2013 اور 2018 میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا، اب پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دوں گا، اب خیالات بدل گئے ہیں۔

اس سوال پرکہ کیا ن لیگ کو اقتدار میں لانےکا فیصلہ ہوچکا ہے؟ نگران وزیراعظم بولے ان کے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے