جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ایک اور فلسطینی صحافی شہید ہوگیا ہے۔

جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیل کی جانب سے بدترین جارحیت جاری ہے جہاں فضائی حملوں میں معصوم فلسطینیوں سمیت قطری میڈیا الجزیرہ غزہ کے بیوروچیف وائل الدحدوح کا بیٹا صحافی حمزہ الدحدوح بھی شہید ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حمزہ الدحدوح خان یونس میں ساتھی صحافی کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہے تھے اس دوران حملے کا نشانہ بنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے