مجھے اونچی آواز میں صدر نہ کہو کہیں مولانا نہ سن لیں، آصف زرداری کا لیاقت بلوچ سے مکالمہ۔ مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں لیاقت بلوچ نے سابق صدر سے سوال کیا کہ ’جناب صدر پاکستان‘ کیسے ہیں؟، جس پر جواب دیتے ہوئے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک بانی آصف علی زرداری نے کہا کہ ’یار بلوچ‘ مجھے اونچی آواز میں صدر نہ کہو کہیں مولانا نہ سن لیں، مولانا فضل الرحمان نے سن لیا تو ناراض ہو جائیں گے۔
سابق صدر کے جملے پر مولانا فضل الرحمان سمیت وہاں موجود تمام سیاسی قائدین کے قہقہے بلند ہو گئے۔ قبل ازیں مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں سابق صدر آصف علی زرداری اور صادق سنجرانی کے مکالمے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

آصف زرداری نے صادق سنجرانی سے دلچسپ مکالمہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’فیض چلا گیا، اب کیا کرے گا‘۔

چیئرمین سینٹ صاد ق سنجرانی نے آصف زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ تو ہیں ناں’۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ’میں تو ہوں میرے ساتھ تو کرتا رہا، یوں یوں یوں‘۔ آصف زرداری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو مشورہ دیتے ہوئے کہ ’سیاست میں سوچا کر، ہمیشہ ان کی بادشاہی نہیں رہتی ہماری رہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے