شیخوپورہ: لاہور سیالکوٹ موٹروے پر کار الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر کالا شاہ کاکو کے قریب کار کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا، حادثے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ہی خاندان کے افراد سمبڑیال سے شادی میں لاہور جارہے تھے، قرشی والا کے قریب ٹائر برسٹ ہونے پر کار الٹ کر کھیتوں میں جاگری تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں میاں، بیوی، 15 سالہ بیٹا، 10 سالہ بیٹی شامل ہیں جبکہ 18 سالہ بیٹی اور 12 سالہ بیٹا شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی خاندان کا سربراہ ہمایوں بٹ تھانہ ہیڈ مرالہ کے ایس ایچ او کاشف بٹ کا بھائی تھا، چاروں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر بڑا باغ قبرستان سمبڑیال میں ادا کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے