پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی اے او) کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن 19 سال بعد عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے خرابی صحت کی وجہ سے عہدہ چھوڑااور جیو نیوز سے گفتگو میں فیصلے کی تصدیق کردی۔

انہوں نے خط کے متن میں کہا ہے کہ خرابی صحت کی وجہ سے پی او اے کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں اور یکم جنوری 2004 کو پی او اے سے الگ ہوجاؤں گا۔

ان کا کہنا تھاکہ فیصلہ آسان نہیں تھا، صحت پرتوجہ دینےکی وجہ سے یہ فیصلہ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن 19 سال پی او اے کی صدارت کے منصب پر رہے، وہ پہلی بار مارچ 2004 کو صدر پی او اے منتخب ہوئے اور اس کے بعد مسلسل 4 بار اس عہدے پر منتخب ہوتے رہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایشین گیمز میں بری کارکردگی پر پاکستان اولمپکس میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے