گزشتہ روز پٹیل باغ کواری روڈ پر فائرنگ کرکے بلاول زرکون کو قتل کرنے والے ملزمان میں سے 1 ملزم کو پولیس نے کوئٹہ سے گرفتار کرلیا۔ پٹیل باغ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی بینک کا ملازم نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کا بھتیجا جاں بحق ہو گیا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کر کے سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا جبکہ ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق جان محمد روڈ کا رہائشی نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے کزن کا بیٹا مقامی بینک کا ملازم بلاول زرکون ولد امان اللہ زرکون گرشتہ روز گھر سے موٹرسائیکل پر بینک جا رہا تھا وہ جیسے ہی پٹیل باغ میں پہنچا تو ایک موٹرسائیکل پر سوار دو افراد اس پر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو ئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کے والد امان اللہ زرکون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم میر وائس کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا جبکہ ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ رنجش کے باعث پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے