الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران حکومت کو سرکاری اداروں کی نجکاری سے روک دیا ہے۔

معتبر ذرائع نے ہم انویسٹگیشن ٹیم کو بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے ایک خط کے ذریعے نگران حکومت کو کہا ہے کہ وہ بڑی ٹرانزیکشنز میں نہ جائے بلکہ اپنے روزمرہ کے کام کیلیے اخراجات اور ٹرانزیکشنز کرے۔

بڑے اداروں کی نجکاری نگران حکومت کے مینڈیٹ میں شامل نہیں ،حکومت کو خط کے ذریعے مزید کہا گیا ہے کہ نگران حکومت صرف معمول کے انتظامی امور کیلیے ٹرانزکشن کرنے کی مجاز ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بڑی ٹرانزیکشنز نگران حکومت کے اختیار میں نہیں ٓآتی اور وہ اس سے اجتناب کرے۔

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی حکومت نے اپنے ایجنڈے پر نجکاری کیلیے کئی بڑے خسارے میں ہونے والے اداروں کو اپنی پرائیوٹائزیشن کی ایکٹو لسٹ میں شامل کیا تھا۔

نگران حکومت نے حتی کہ قومی ائیر لائن کی نجکاری کیلیے 70 لاکھ ڈالرز کے عوض ایک بین الاقوامی فنانشل ایڈوائز کی خدمات بھی حاصل کرلی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے