کوئٹہ پٹیل باغ کے قریب فائرنگ,نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے کزن کا بیٹا قتل۔
کوئٹہ(بولتا بلوچستان)پٹیل باغ کے مقام پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے کزن کے بیٹے بلاول زرکون ولد امان اللہ زرکون موقع پر جاں بحق۔
نامعلوم موٹرسائیکل سوار فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے,قتل ہونے والے شخص کی شناخت بلاول زرکون ولد امان اللہ زرکون سکنہ جان محمد روڈ کے نام سے ہوئی۔