پاک، آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران جوئے کی کمپنی کے لوگو کی تشہیر کا معاملہ حل ہوگیا جس کے بعد سرکاری ٹی وی پر ٹیسٹ میچ کی نشریات بحال ہوگئی ہیں۔
پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان میں جوئے کی کمپنیوں اور اس سے ملتے جلتے ناموں والے لوگوز کی تشہیر پر پابندی کو یقینی بنانے کے بعد سرکاری ٹی وی( پی ٹی وی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن ٹیسٹ کی نشریات بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
پاکستان ٹیلی وژن کے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران جوئے کی کمپنیوں کے لوگو کی تشہیر کا معاملہ حل ہوگیا ہے ،پاکستان میں آنے والی میچ کی نشریات سے جوئے کی ویب سائٹس سے ملتے جلتے لوگو ہٹا دیے گئے ہیں جس کے بعد میلبرن ٹیسٹ کی براڈ کاسٹ بحال کی جارہی ہے ۔