نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان سے متعلق اعلٰی سطحی ہنگامی اجلاس
اجلاس میں نگراں وزیر داخلہ و قبائلی امور میر زبیر خان جمالی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالحئی عامر ،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ عبدالغفار قیصرانی ، پرنسیپل سیکرٹری راشد رزاق خان کی شرکت
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور زاہد سلیم کی اجلاس کو بریفنگ
بحالی امن کے لئے موثر حکمت عملی مرتب کی جائے، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان کی ہدایت
امن و امان کی بحالی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا، نگراں وزیر اعلٰی میر علی مردان خان ڈومکی
اسلام آباد میں دھرنے والوں سے بات چیت کے لیے وفاقی حکومت نے کمیٹی قائم کردی ہے، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان
وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بالاچ بلوچ کے واقعہ سے متعلق تحقیقات کے لئے علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں قائم کردی ہیں، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان
دھرنے والوں کے جائز مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان
تمام معاملات کو رائج الوقت قوانین کے مطابق افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان
بامقصد بات چیت اور مذاکرات کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان
عوام کو مشکلات سے دوچار کرنا غیر مناسب عمل ہے ، قانون ہاتھ میں لینے سے گریز ضروری ہے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی
بلوچستان کے تمام اضلاع میں بحالی امن کے لئے جملہ دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی ہدایت