وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سے امید تھی کہ وہ گورننس اور معیشت کو بہتر کرے گی۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ میں نے بطور پارٹی 2مرتبہ 2013 اور 2018 میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اورمجھے اس پر کوئی شرمندگی نہیں کہ میں نے ایک زمانے میں پی ٹی آئی کا دفاع کیا، ہمیں پی ٹی آئی کی حکومت سے امید تھی کہ وہ گورننس اور معیشت کو بہتر کرے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر لیول پلئینگ فیلڈ کے حوالے سے شکایات آئیں تو اسے دیکھیں گے ، لیکن کسی کو سیاسی میدان سے بے دخل کرنے کی حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔

اگر کسی کو انتخابی عمل سے روکا گیا ہے تو اس کی تحقیقات کریں گے اور اس معاملے پر الیکشن کمیشن سے بھی بات کریں گے، الیکشن کمیشن ہی کسی امیدوار کی اہلیت یا غیر اہلیت کو دیکھتا ہے۔

اس کے علاوہ اگر کسی امیدوار کے حوالے سے شکایت آتی ہے تو اس کو دیکھیں گے، اورہر پاکستانی کو حق ہے کہ وہ جسے چاہے ووٹ دے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ 9مئی میں ملوث افراد کو پبلک آفس ہولڈر نہیں ہونا چاہیے میں نہیں سمجھتا کہ پوری پی ٹی آئی کو 9مئی کے حوالے سے دیکھا جائے ، جو واقعہ میں ملوث افراد ہیں ان کو قانون کا سامنا کرنا چاہیے ۔

جن کیخلاف چھاپے یا کارروائیاں ہو رہی ہیں وہ 9مئی واقعات میں براہ راست یا پھر ان ڈائریکٹ ملوث ہیں۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ میں نے بطور پارٹی 2مرتبہ 2013 اور 2018 میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، اس کیلئے مجھے اس پر کوئی شرمندگی نہیں کہ میں نے ایک زمانے میں پی ٹی آئی کا دفاع کیا۔

ہمیں پی ٹی آئی کی حکومت سے امید تھی کہ وہ گورننس اور معیشت کو بہتر کرے گی ، اور یہی وجہ تھی کہ میں نے پی ٹی آئی کااس لیے سپورٹ کیا تھا تاکہ پاکستان میں بہتری آئے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فوج ریاست کا بہت اہم جزو ہے ، کیپیٹل ہل پر حملے کو امریکا نے بغاوت سے تشبیح دی ، ہم نے 9مئی کیلئے یہ تشبیح نہیں دی ۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی معاشرے کو انارکی کی طرف لے کے جا رہے تھے ، تحریک انصاف کا یہ رویہ درست نہیں تھا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کوئی انہونی چیز نہیں تھی۔

لیکن میرا سوال یہ ہے کہ آخر ایسی کیا قیامت ٹوٹ پڑی تھی جو 9 مئی کو پورے ملک میں جلاؤ گھیراؤ کا ماحول پیدا کیا گیا، کیا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے پہلے کسی سیاسی قیادت کی گرفتاری نہیں ہوئی تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے