ن لیگ نے بلوچستان سے نان کسٹم پیڈ، پیپلز پارٹی نے کسٹم پیڈ لوگوں کو شامل کیا، علی مدد جتک
کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماءسابق صوبائی وزیر میر حاجی علی مدد جتک نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ چندروز میں پارٹی ٹکٹ امیداروں میں تقسیم کردے گی پارٹی ٹکٹ کی تقسیم سے متعلق بورڈ میں فیصلے ہوچکے ہیںٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پارٹی قیادت اوربورڈکا فیصلہ حتمی ہوگابلوچستان میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کے حوالے سے کوئی اختلافات نہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان میں پارٹی ٹکٹوں سے متعلق جاری کردہ بیان میں کیا۔حاجی میر علی مدد جتک نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ چندروز میں پارٹی ٹکٹ امیداروں میں تقسیم کردے گی پارٹی ٹکٹ کی تقسیم سے متعلق بورڈ میں فیصلے ہوچکے ہیںٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پارٹی قیادت اوربورڈکا فیصلہ حتمی ہوگابلوچستان میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کے حوالے سے کوئی اختلافات نہیں پائے جاتے،علی مددجتک نے کہاکہ ہمارے پاس تمام امیدوار سیاسی،جمہوری سوچ اور فکر کے مالک ہیںن لیگ نے بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ لوگوں کی شمولیت کی ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی نے کسٹم پیڈ لوگوں کو پارٹی میں شامل کیا،انتخابات بتائیں گے کہ بلوچستان میں پیپلزپارٹی کس قدر مضبوط اور مستحکم ہے۔