سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ہمایوں اختر خان نے فیصل آبادکے حلقہ این اے 97 تاندلیاں والا سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

فیصل آباد کے علاقے این اے 97 تاندلیاں والا میں ہمایوں اختر خان اپنے حامیوں اور پارٹی کارکنوں کے ہمراہ ریٹرنگ آفسرکے دفتر پہنچے اور کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس حلقے میں کالجز بنائے جائیں گے، فنی تعلیم کے ادارے قائم کریں گے۔

ان کا کہناتھا کہ این اے 97 کاحلقہ ایک زرعی علاقہ ہے یہاں کسانوں کی مشکلات ہیں ان کو حل کریں گے، کسانوں کو فصلوں کی اچھی قیمت دلانے کیلئے کوشش کروں گا، کسانوں کو سستے قرضے دیں گے اور وئیر ہاؤسز قائم کیے جائیں گے۔

ہمایوں اخترخان نے کہا کہ اس علاقے سے 1972 سے تعلق ہے، یہ پسماندہ ترین علاقہ ہے اس علاقے کی خدمت کرینگے، علاقے کی ترقی کیلئے سڑکوں کا جال بچھایا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ تاندلیاں والا کے نوجوان بیروزگاری اور مایوسی کا شکار ہیں ان کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے، ہر گاؤں میں ڈسپنسری ہوگی اور دہلیز پر علاج مہیا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے