مسلم لیگ(ن)کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ نے تبدیلی کے نام پر جھوٹ، یوٹرن، بدتمیزی اور دھاندلی کو کرکے دکھایا، ملک کو بھارت یا امریکا نے نہیں ہم نے خود نقصان پہنچایا، آئین توڑنے والوں کو ججز نے خود ہار پہنائے۔

پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سال 2016 کے آخر میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا، دہشت گردی کو ختم کردیا، ڈالر کی مجال نہیں تھی چار سال یہاں سے وہاں ہلے، فارن ریزرو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ تھے، ملکی ترقی چھ اعشاریہ دو فیصد لے گئے تھے، شرح سود ڈبل ڈجٹ پر تھی جسے ہم سوا پانچ فیصد پر لے آئے تھے، ایکسپورٹ ری فائنانس تین فیصد تھا، ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی، آئی ایم کو ہم نے خدا حافظ کہا مگر وہ دن کہاں گئے؟

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی واپس آگئی، جیسے ہی عمران خان آیا ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے، گروتھ ختم ہوگئی، آئی ایم ایف کو اس کی شرائط پر لایا گیا، مہنگائی آسمان کو چھو گئی، یہ حقائق ہیں جنہیں کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے