دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران میں پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔
دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ایران میں راسک پولیس ہیڈ کوارٹر پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
بیان میں دہشتگردی واقعے میں جاں بحق ہونے والے 11 ایرانی افسران کی ہلاکت پر اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام ایرانی حکومت اور اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہے۔
بیان میں دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی نہ صرف علاقائی بلکہ امن عالم اور سکیورٹی کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے، اس کے خاتمے کیلئے دو طرفہ اور علاقائی تعاون سمیت ہر ممکنہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے علاقے سیستان بلوچستان میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر دہشتگرد حملے میں 11 ایرانی اہل کار جاں بحق ہوئے تھے۔