ملکی تاریخ میں پہلی بار لاہور کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش برسائی گئی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ لاہور کے 10 سے 15 کلو میٹر کے ایریا میں یہ پلان کیا گیا اور 10 علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کلاوڈ سیڈنگ کا پہلا مشن کچھ دیر پہلے کیا گیا، محسن شاہدرہ اور مریدکے کی طرف بادل برسائے گئے، لاہور کے اکثر مقامات پر بارش ہوگئی ہے، مصنوعی بارش کے دوران 18 فلیئرز فائر کیے گئے جب کہ مصنوعی بارش میں یو اے ای نے سپورٹ کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مصنوعی بارش کیلئے ہم نے کوئی خصوصی خرچہ نہیں کیا، اس میں صرف پانی کا خرچ ہوا، اسموگ کے خاتمے کیلئے اگر خرچہ کرنا بھی پڑتا تو میں دریغ نہ کرتا جب کہ مصنوعی بارش کا صحت پر کوئی نقصان نہیں ہے، اگر نقصان ہوتا تو دبئی اور امریکا جیسے ممالک یہ نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی بارش کا تجربہ ہمارے کے لیے بہت ضروری تھا اور اس کے نتائج رات تک سامنے آئیں گے، آج مصنوعی بارش لاہور میں ہوئی ہے، یہ تجربہ نیا ہے، ایک مرتبہ پتا چل جائے تو اس تجربے کو دیکھیں گے اس کے بعد اگلا فیصلہ کریں گے، ابھی اس کے اثرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت منصوعی بارش کے منصوبے پر کام کررہی ہے جب کہ لاہور شہر میں اسموگ ٹاورز بھی جلد انسٹال ہوجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے