خاور مانیکا کی شکایت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ کے نکاح کیس کی سماعت کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا۔

کیس کی سماعت کیلئے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک پر رابطہ کیا جائے گا جب کہ بشریٰ بی بی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کا الزام ہے کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی سے پیری مریدی کے چکر میں رابطہ استوار کیا، وقت کے ساتھ دونوں کے ناجائز تعلقات قائم ہوگئے، ان تعلقات کی بنا پر انہوں نے بشریٰ بی بی کو نومبر 2017 میں طلاق دی اور بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے عدت گزرنے سے پہلے ہی نکاح کر لیا۔

دوسری جانب اسلام آباد کی عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس قابلِ سماعت ہونے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

حکم نامے کے مطابق گواہ مفتی سعید، عون چوہدری اور محمد لطیف کے بیانات ان الزامات کو سپورٹ کرتے ہیں۔

گواہان کے بیانات کی روشنی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے بادی النظر میں جرم کا ارتکاب کیا ہے، عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ٹرائل کے آغاز کے لیے مناسب گراؤنڈ موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے